یہ ڈاکٹر بھی ہیں لیکن ۔۔ اداکارہ سدرہ نیازی کون ہیں اور کیا ان کی شادی ہوگئی؟ جانیں ان کے بارے میں چند سچ

ہماری ویب  |  May 24, 2021

سدرہ نیازی ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نئی اور ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں۔اداکارہ سدرہ نیازی اپنے حالیہ ڈرامہ سیریل "چپکے چپکے" میں اداکار عثمان خالد بٹ اور عائزہ خان کے ہمراہ بطور ’ہانیہ‘ دکھائی گئیں۔ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں ساتھ ہی ان کے پرستار ان کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں۔

تو آج ہم اداکارہ سدرہ نیازی کے پرستاروں کے لیے اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں دلچسپ حقائق بتانے جا رہے ہیں جو کہ آپ کو نہیں معلوم ہوں گے۔

1- سدرہ نیازی پاکستان کے شہر کراچی میں 4 دسمبر کو پیدا ہوئیں۔

2-باصلاحیت اداکارہ سدرہ نیازی پیشے کے اعتبار سے دانتوں کی ڈاکٹر (دندان ساز) ہیں۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

3- سدرہ نیازی ایک بہت ہی سجیلی اور اچھی شخصیت والی اداکارہ ہیں۔ وہ سوشل میڈیا سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں ، اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہمیشہ اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔

4- ایک ویب سائٹ کے مطابق انہیں سفید رنگ کے لباس زیب تن کرنا بےحد پسند ہے۔

5-معروف اداکارہ اور ڈرامہ سیرل چپکے چپکے سے شہرت پانے والی اداکارہ سدرہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More