نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ناران، کاغان، نتھیا گلی،مری، کا لام اور مالم جبہ سیرو تفریح کی غرض سے جانے والوں کیلئے کئی ایک شرائط عائد کر دی ہیں،ہر فرد پر اب یہ لازم ہے کہ وہ ہوٹل انتظامیہ کو اپنی کورونا سے منفی رپورٹ دیکھائیں گے اور اپنا مستند کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہوٹل انتظامیہ کے پا س جمع بھی کروائیں گے۔
اور ہوٹل انتظامیہ پر بھی کچھ پابندیاں عائد کی گئیں ہیں کہ وہ تمام سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروائیں، سیاحوں کو کھانا انکے کمروں میں ہی دیا جائے، اور اب ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرے گی، اور ٹور آپریٹرز، ہوٹل انتظامیہ مسافروں کا تمام ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو دینے کی پابند ہو گی۔
اس کے علاوہ نیشنیل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی اوسی) نے کہا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ یکم جون کے بعد ویکسین نہ کرانے والے پچاس سال سے زائد عمر افراد کی ہوٹل کی بکنگ نہیں کرے گی مزید یہ کہ یکم جولائی کے بعد چالیس سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی بکنگ نہیں کی جائے گی۔