پاکستان میں ہر گزرتے ہفتے کچھ نہ کچھ ایسے واقعات اور دلچسپ خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں جنہیں طویل وقت تک یاد رکھا جاتا ہے۔ چاہے وہ خبر سیاسی طرز کی ہو یا پھر کسی اور شعبے کے حوالے سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
'ہماری ویب' کی جانب سے ہر نئے ہفتے کے آغاز میں گزشتہ ہفتے کے وائرل موضوعات اور پیش آنے والے واقعات اور تصاویر کو اپنے پڑھنے والوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، تاکہ وہ تمام چیزیں انہیں دوبارہ ذہن نشین ہوسکیں۔
آیئے جانتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے کیا کچھ ہوتا رہا۔
1- دس سالہ فلسطینی بچی کی روتے ہوئے فریاد
فلسطین سے تعلق رکھنے والی ایک 10 سالہ معصوم فلسطینی بچی ندين عبداللطيف کی دلخراش کی ویڈیو گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو اشکبار کر دیا تھا۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی نے فریاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کروں مگر میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔
2- شدید خوف میں مبتلا فلسطینی بچہ
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ فلسطین اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہے اور آئے روز اسرایئلی جارحیت کا شکار بن رہا ہے، اسی سے ،منسلک گزشتی ہفتے ایک معصوم فلسطینی بچے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جے دیکھ کر دل سہم جائے۔
حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے عدنان برق نامی بلاگر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ بے حد افسردہ ہوئے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ معصوم بچے پر لرزہ طاری ہے اور انتہائی خوف کے باعث اپنی آنکھیں نہیں بند کر پارہا۔
3- مسلمان مریضوں کے کان میں کلمہ پڑھنے والی ہندو ڈاکٹر
گزشتہ ہفتہ ایک ریکھا کرشنا نامی خاتون ہندو ڈاکٹر سے متعلق خبر لوگوں کی عین توجہ کا مرکز بنی جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض جب اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے تو وہ اس کے لیے کان میں کلمہ طیبہ پڑھ دیتی ہیں۔
4- شاہ محمود قریشی کا دبنگ انٹرویو
گزشتہ ہفتہ جمع کو روز پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تقریر کے بعد امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیا جس کے بعد ان کا انٹرویو آگ کی طرح پھیل گیا اور لوگوں نے بھرپور تعریفیں کیں۔
5- یسریٰ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ یاسرہ رضوی اور پروڈیوسر عبدالہادی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یاسرہ رضوی نے نومولود کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ماں بننے کی اطلاع دی تھی۔