تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر کوئی بھی آفت آئی یا پھر کہیں بھی مسلمانوں پر مظالم کیے گئے پاکستان کے باسیوں نے بڑھ چڑھ کر اس کے خلاف آواز اٹھائی۔
بالکل اسی طرح اب جو اسرائیل فلسطین پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔
اس کے خلاف بھی روز ہی کراچی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احتجاج، ریلی، کانفرنسز کا انعقاد کر رہے ہیں۔
لیکن اب کراچی کی کئی ایک سڑکوں پر اسرائیل کے جھنڈے پینٹ کر دیے گئے ہیں۔
عوام اسی لیے اس طرح کے انداز اپناتی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جا سکے۔
کیونکہ دھرنے، ریلی وغیرہ یہ سب انداز اب بہت قدیم ہوچکےہیں۔