بنگلہ دیش نے اسرائیل کے حوالے سے پاسپورٹ میں خاموشی سے کون سی بڑی تبدیلی کردی؟

ہماری ویب  |  May 24, 2021

اس وقت جہاں دنیا بھر کے مسلمان فلسطینی بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کھڑے ہیں۔

ایسے میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں بہت بڑی تبدیلی کر دی ہے۔

تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ سابقہ پاسپورٹ میں صاف صاف ایک بات لکھی گئی تھی کہ یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے تمام ممالک کیلئے ہے۔

یعنی کہ اسرائیل کے علاوہ دنیا بھر میں یہ پاسپورٹ سفر کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔

لیکن اب جو نیا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے اس کے تحت اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں “سوائے اسرائیل“ کے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ انہیں اب ای پاسپورٹ جاری ہو گا پر کیا وہ پاسپورٹ اسرائیل کے لیے ہو گا یا نہیں۔

یہ واضح نہیں کیا گیا اب تک۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن نے بتایا کہ یہ الفاظ نکالنے کا مطلب ہر گز نہیں کہ بنگلہ دیش اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنا رہا ہے۔

یا پھر بنگلہ دیشی عوام کو اسرئیل کے سفر کی اجازت دے رہا ہے۔

ڈاکٹر اے کے عبد المومن نے مزید کہا کہ “سوائے اسرئیل “کے دو الفاظ اس لیے حزف کیے گئے ہیں کیونکہ پاسپورٹ قومی شناخت ہوتا ہے ناکہ خارجہ پالیسی کا عکاس۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More