نو شہرہ کے علاقے رشکئی میں مرغوں کی لڑائی کے دوران چھاپا مارا گیا ۔
ڈی پی او نوشہرہ محمد اقبال کے مطابق پولیس پارٹی نے 71 ملزمان سمیت 9 مرغوں کو گرفتار کر لیا ۔
چھاپے کے دوران پکڑے جانے والے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
جس پر عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
اس کے علاوہ 9 مرغوں کو رسالپور تھانے میں سلاخوں کے ساتھ باندھ دیا گیا ۔
اور چھاپے کے دوران موقع پر سے لاکھوں روپے بھی پولیس نے برآمد کرلیے، یہ رقم جوئے کی غرض سے ان مرغوں کی لڑائی پر لگائی گئی تھی۔