ماں بننے کی خوشی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے، اسکی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ایک وقت تھا جب یہ مانا جاتا تھا کہ تیس سال کی عمر کے بعد ماں بننا مشکل ہے، جسمانی تبدیلیاں اور کمزوری کی وجہ سے یہ خوشی ماند پڑ جاتی ہے مگر کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو چالیس اور پچاس سال کی عمر میں ماں بننے کا اعزاز حاصل کرتی ہیں۔
کچھ ایسی ہی شوبز اداکارائیں ہیں جن کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
نور بخاری
اداکارہ نور بخاری جو کہ پاکستانی اداکارہ ہیں اور اب شوبز سے دوری اختیار کر چکی ہیں ان کی 37 سال کی عمر میں پہلی بیٹی ہوئی تھی۔
کرن راؤ خان
عامر خان کی دوسری بیوی کرن راؤ خان بھی 39 سال کی عمر پہلی مرتبہ ماں بنی تھیں
جینیٹ جیکسن
مشہور گلوکار مائیکل جیکسن کی بہن جینیٹ جیکسن بھی 50 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں، ان کی بیٹی بالکل ان کے جیسے دکھائی دیتی ہیں۔ ان کی بیٹی کی پیدائش پر ڈاکٹر بھی حیران تھے کیونکہ 50 سال کی عمر میں کم ہی خواتین بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
برطانوی ماڈل نومی کیمبل
برطانوی ماڈل نومی کیمبل نے 50 سال کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دیا ہے، ماڈل کے ہاں حال ہی میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یسریٰ رضوی
پاکستانی اداکارہ یسریٰ رضوی کے ہاں آج ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس وقت ان کی عمر 39 سال ہے۔ واضح رہے یسریٰ نے خود سے چھوٹی عمر کے شخص سے شادی کرکے معاشرے میں ایک نیا ٹرینڈ بنایا کہ لڑکی کی عمر بڑی اور لڑکے کی عمر کم بھی ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔