پاکستان کی جانی مانی مانی ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا سے منگنی کی خبروں پر اُن کے قریبی دوست عُمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔
عُمر بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی گئی جس میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
جنت مرزا اور عمر بٹ کے چاہنے والے ان کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور کئی مہینوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں ایک دوسرے سے منگنی کرنے جارے ہیں۔
حالیہ دنوں میں جنت مرزا کی منگنی کی خبر سن کر ان کے پرستاروں کی خوشی کی انتہا نہ تھی لیکن پھر اچانک ان کے قریبی دوست عمر بٹ نے تمام افواہوں کو بے باک قرار دے صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا تھا کہ ’عُمر بٹ اور جنت مرزا نے منگنی کرلی۔‘
عُمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔‘
اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عُمر بٹ کی خبروں کی تردید کرچکی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ جنت مرزا نے اپنی قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عُمر بٹ کے ساتھ منگنی کرلی۔