بڑی بڑی آنکھوں والی پیاری بچی ! تصویر میں نظر آنے والی یہ بچی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟

ہماری ویب  |  May 22, 2021

فنکار چاہے وہ پاکستان سے ہوں یا پھر بھارتی شوبز سے، سوشل میڈیا ویب سائٹس بلخصوص فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں ساتھ میں اپنی ماضی کی یاد گار تصویروں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔

آج ہم ایک اداکارہ کی بچپن کی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جن کے نام اور کام کو کافی پذئیرائی حاصل ہے۔

تو بتایئے کہ بڑی بڑی آنکھوں والی یہ بچی کونسی مشہور اداکارہ ہیں کیا آپ پہچان گئے؟

اگر آپ نہیں پہچان پائے تو آئیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

یہ ہیں 46 سالہ بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن جنہوں نے حال ہی میں اپنی پرانی ڈائری کی ورق گردانی کے دوران چند تصاویر انسٹا گرام کے لیے منتخب کیں۔

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن ماضی کی دلدارہ نکلیں اور انھیں گزرے وقت اور اسی سے منسلک اشیاء کو دیکھنا اور اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔

انھوں نے بعض بلیک اینڈ یادگار تصاویر شیئر کیں اور ان کے ساتھ کیپشن تحریر کیا، بلیک اینڈ وائٹ میری پسندیدہ ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی ایک تصویر رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی کی بھی ہے جس میں روینہ کافی چھوٹی ہیں۔

ان پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میں ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی شامل ہے، جس میں وہ کافی چھوٹی اور پیاری نظر آرہی ہیں، تاہم اس تصویر کو دیکھ کر کوئی بھی انھیں پہچان نہیں سکتا کہ وہ آج کی روینہ ٹنڈن ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More