اس نوجوان نے ٹماٹر نہر میں کیوں بہائے؟ سبزی فروش کی داستان جان کر آپ بھی دلبرداشتہ ہوجائیں گے

ہماری ویب  |  May 22, 2021

اس جھلسا دینے والی گرمی میں محنت مزدوری کرنے والا انسان اگر آخری وقت تک گاہک کا انتظار کرتا رہے اور کوئی فروخت نہ ہو تو دل برداشتہ ہونا معمولی بات ہے۔ ایسا ہی کچھ رحیم یار خان کے ایک نوجوان سبزی فروش کے ساتھ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے سبزی فروش نے شدید گرمی میں خریداری نہ ہونے پر ٹماٹر نہر میں پھینک دیئے۔ رحیم یار خان کےسبزی فروش کا کہنا تھا کہ وہ سبزیاں بیچ کر اپنے گھر کا خرچہ پورا کرتا ہے۔

سبزی فروش کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی میں اسی امید کے ساتھ 4 گھنٹے گراہکوں کا انتظار کیا کہ آج خریداری ہوگی۔

جبکہ سبزی فروش نے مہنگائی کے بڑھنے پر بھی شکوہ کیا، کہا کہ مہنگائی کے بڑھنے سے بچوں کو کھانا نہیں کھلا پارہا ہوں، ہمیں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔ اسی لیے دلبرداشتہ ہوکر ٹماٹر نہر میں پھینک دیئے، جیس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More