سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئےکیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ابتدائی طور پر لاک ڈاؤن کراچی کے علاقےمنگھوپیر اور مومن آباد میں لگایا گیا ہے اور اس کا اطلاق آج سے لے کر 4 جون تک ہو گا۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق کراچی میں پچھلے سال کی طرح انتہائی سخت لاک ڈاؤن لگنے کا امکان ہے۔
جس کیلئے سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے تجاویز مانگ لی گئیں ہیں۔
جس پر اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن لگانا ہے تو پولیس کو بجٹ دینا ہو گا ورنہ اس کے بغیر لاک ڈاؤن صرف کمائی کا دھندہ بن کے رہ جائیگا۔
کیونکہ پچھلے سال بھی کراچی پولیس کو بجٹ دیا گیا تھا جس کے تحت کراچی پولیس کا کام بھی سب کے سامنے تھا۔
واضح رہے کہ سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ آج یا کل میں ہو جائیگا ۔