وطن عزیز میں ایک بار پھر مرغی کے گوشت میں بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت میں 36 روپے 78پیسے اضافہ کیا گیا۔
جبکہ اس طرح فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3روپے 22پیسے اضافہ کر دیا گیا ۔
صرف یہی نہیں بلکہ ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 33 روپے 49 پیسے ہوامہنگا اور انڈے 7روپے 60 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
اسکے علاوہ ٹماٹر 5 روپے 71 پیسے سستے ہوئے اور مونگ کی دال 2 روپے سستی ہوئی۔
واضح رہے کہ روز روز مرغی کے ریٹ بڑھ جانےکی وجہ سے دوکاندار بھی احتجاج کر رہے ہیں اور اسی احتجاج کی وجہ سے انہوں نے دوکانیں بند کر رکھیں ہیں، کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اتنا مہنگا گوشت عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔
جس کی وجہ سے انکے گھروں میں فاقوں کا خطرہ ہے۔
اور اسی وجہ عوام بھی پریشان ہے کہ آخر غریب کرے تو کیا،کیونکہ سب کچھ تو عوام کی پہچ سے باہر ہے۔