دنیا میں ہمیشہ سے ہی لبمے قد کے حامل افراد ہوتے ہیں۔
لیکن اگر ہم اپنے وطن پاکستان کی بات کریں تو پتہ چلتا ہے کہ ماضی سے لے کر آج تک سب سے زیادہ قد آور لوگ پاکستان میں ہی پائے گئے ہیں۔
جن میں عالم چنا، نصیر سومرو وغیرہ کا نام شامل ہے اور اب مدثر گجر کا نام سر فہرست ہے۔انکا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدثر گجر کی عمر 22 سال ہے اور انکا قد 7 فٹ 9 انچ ہے جبکہ انکا وزن ١٢٠ کلو ہے۔
ہم ہمیشہ ہی اپنے سے کچھ لمبے شخص کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ کیا گھر کے پنکھے زمین پر کھڑے ہو کر ہی صاف کرلیتے ہو لیکن مدثر صاحب زمین پر کھڑے ہو کر نہ صرف پنکھےصاف کر لیتے ہیں بلکہ گھر کے سیور،بلب وغیرہ تبدیل بھی کر لیا کرتے ہیں۔
انکے سائز کے کپڑے پاکستان میں ملتے ہی نہیں اور پھر یا تو یہ اپنے کپڑے کینیڈا سے منگواتے ہیں یا تو خود درزی کو دے کر سلوا لیتے ہیں۔
مزید یہ کہ انکے جوتے کا سائز 23نمبر ہے۔
آپکو یہ جان کر بے حد ہنسی آئے گی کہ انکی روز مرہ کی استعمال کی ہر چیز دوسرے لوگوں سے بڑی ہے جیساکہ انکے بیڈ کا سئز بھی ٧ فٹ ہے جبکہ نارمل بیڈ کا سائز ٥فٹ ہوتا ہے۔
اور گھر میں صرف انکے کمرےکی چھت بھی کافی اونچائی پر ہے صرف و صرف ان کیلئے ایسا کیا گیا ہے۔
جبکہ انکا یہ لمبا قد جہان انکے لیے شہرت کا باعث ہے وہیں انکے لیے مسئلہ بھی بنا ہوا ہے کہ شادی کیلئے اتنی قد آور لڑکی نہں مل رہی اور کئی لوگ تو انکے ساتھ تصاویر بناتے ہیں جبکہ کئی لوگ انہیں شدید عزیت بھی پہنچاتے ہیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ عمر کے حساب سے انکی خوراک بھی ٹھیک ہے اورد انکا قد 12سال تک نارمل طریقے سے بڑھ رہا تھا لیکن اس کے بعد بہت تیزی سے بڑھا قد,یہ مسئلہ کوئی خاندانی بھی نہیں ہے کیونکہ خاندان میں سب کا قد نارمل ہے۔