عالم دین طارق جمیل صاحب نے کپڑوں کے برانڈ کے بعد اب کس چیز کا آغاز کر دیا؟

ہماری ویب  |  May 21, 2021

مشہورو معروف عالم دین مولانا طارق جمیل صاحب کی فاؤنڈیشن " ایم ٹی جے" کی جانب سے ایمبو لینس سروس کا آغاذ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے انکی فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی خریدی گئی ایمبولینسز کی تصاویر شئیر کی گئیں ہیں۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب خود انکا معائنہ کر رہے ہیں۔

سا تھ ہی ساتھ اس انسٹآگرام پوسٹ پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی امداد سے غریبوں کیلئے اس ایمبو لینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل صاحب کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انہوں نے ایک کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔

اس تنقید کے جواب میں مولانا صاحب کا یہ مؤقف تھا کہ انہوں نے پیسے کمانے یا پھر کسی کے مقابلے میں یہ کاروبار نہیں کھول ر ہے بلکہ اپنے مدرسوں کو اچھے طریقے سے چلانے کیلئے کھول رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More