وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پورے 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔
تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کا اطلاق اگلے مہینے سے ہوگا جبکہ یہ اضافہ گریڈ 1 سے لے کر 19 تک کے ملازمین کیلئے ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسپیشل الاؤنس کی مد میں 5 سے 10 فیصد تنخواہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی پر
ہمیں اس چیز کا احساس ہے کہ سرکاری ملازمین اور حکومت ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔
اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ گیا ہے۔