اب برجِ خلیفہ دیکھنا ہے تو دبئی جانے کی ضرورت نہیں، پیش خدمت ہے پاکستانی برج خلیفہ۔۔ جانیں یہ عمارت پاکستان کے کس شہر میں موجود ہے؟

ہماری ویب  |  May 20, 2021

ہم پاکستانیوں کا بھی کوئی جواب نہیں ۔ پہلے ہم کسی بھی کام کو چھوٹے موٹے جو گاڑ سے کرنے کے عادی تھے۔

یا پھر کسی بھی کھانے پینے، کپڑوں اور ادویات کی کاپی بنانے میں مہارت رکھتے تھے۔

پر اب تو بلندو بالا عمارتیں بنانے میں سعودی عرب کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں کیونکہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک صارف نے پنجاب کے شہر گجرات کی ایک ایسی عمارت کی تصویر شئیر کر دی ۔

جسے دیکھتے ہی بے ساختہ چہرے پر ہنسی آجاتی ہے۔

یہ ایک بلڈنگ ہے، آپ سوچ رہے ہوں گے بلڈنگ میں ایسا کیا ہے پر یہ بلڈنگ ایک مرلہ رقبہ پر تعمیر کی گئی ہے۔ جس کی کل 9 منزلیں ہیں جوکہ کسی بڑی خطرے سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ یہ بلڈنگ ایک رہائشی علاقے میں بنائی گئی ہے جوکہ علاقہ مکینوں کیلئے 24 گھنٹوں کیلئے خطرہ ہے۔

کیونکہ یہ عمارت سیدھی بھی نہیں بلکہ ٹیڑھی میڑھی تعمیر کی گئی ہے۔

اسی تصویر کے مطابق بلدنگ مالک کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اپنی اور دوسروں کی جان کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More