پابندیاں ختم ہونگی یا نہیں؟ سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں کے حوالے سے اب کون سا بیان سامنے آگیا

ہماری ویب  |  May 20, 2021

وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبہ سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ۔

یہ اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں ہی کیا گیا ۔

اس اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 19 مئی کو 2 ہزار کیسز سامنے آئے جوکہ 2۔10 فیسد بنتے ہیں جبکہ 13 مئی یعنی کہ عیدالفطروالے دن 1 ہزار 232 کیسز سامنے آئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صوبہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے صوبائی ٹاسک فورس نے موجودہ بندشوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ ہفتے کو اجلاس میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی ہفتے کے اجلاس میں اپنی سفارشات دینگے۔

وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس ارکان سے مزید اقدامات کیلئے سفارشات طلب کرلیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔

ماہرین اور ٹاسک فورس نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو پابندیاں کم کرنے کی بجائے اس بات کا مشورہ دے ڈالا کہ ہو سکے تو پابندیوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More