ہم دونوں اس بیماری کا شکار بچپن سے ہیں شادی کو 3 سال ہوگئے اور ۔۔۔ خطرناک بیماری میں مبتلا یہ جوڑہ کیسے اپنی زندگی گزار رہا ہے؟ جانیں ان کی کہانی

ہماری ویب  |  May 20, 2021

شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دو لوگوں کو آپس میں محبت سے جوڑے رکھتا ہے اور محبت کی اصل مثال وہی ہے کہ جب آپ دونوں ایک دوسرے کی کمی اور خامی جانیں مگر پھر بھی ایک دوسرے کے لئے سہارہ بن کر رہیں،۔ بالکل ایسے ہی ایک جوڑے کی محبت بھری کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

21 سالہ رمشہ اور 24 سالہ احمد دونوں تھیلیسیمیا کے مرض میں بچپن سے مبتلا ہیں اور ایک دوسرے کے بارے میں سب کچھ جانتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کی اور اب خوش بھی ہیں۔ لیکن ان کا یہ مرض کبھی بھی ان کی زندگی کو ختم کر سکتا ہے۔

21 سالہ رمشہ کہتی ہیں: '' زندگی کے چند دن ہیں، جب تک زندگی ہے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لوگ کہتے ہیں زندگی کا بھروسہ نہیں اور ہم کہتے ہیں ہمارے تو خون کا بھی بھروسہ نہیں ہے جو ایک دوسرے کے لئے وقت ہے وہ ایک ساتھ خوشی سے گزارنا چاہتے ہیں،۔ ہم دونوں ہی تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں، ہم نے ایک دوسرے کو اپنی کمزوری جانتے ہوئے، خامیوں کو دیکھتے ہوئے پسند کیا ہے، اور یہی ہماری محبت میں سب سے خاص بات ہے، ہم جانتے ہیں کہ مستقبل کا کچھ بھروسہ نہیں ہے، مگر جتنے دن بھی باقی ہیں وہ خوشی سے خوش رہ کر گزارنے ہیں، رو کر نہیں۔ ''

رمشہ کہتی ہیں: '' ہمیں جینا ہے، ہمیں خون چاہیئے، ہمیں مل کر رہنا ہے، ہماری محبت ادھوری ہے، مگر جب تک خون ہے، ایک ساتھ رہیں گے، ہم چاہتے ہیں لوگ ہمارے بارے میں بھی سوچیں تاکہ ہم جیسے ہزاروں محبت کرنے والے ایک ساتھ رہ سکیں۔

یہ دونوں اس وقت ملے جبکہ دونوں خون چڑھوانے لاہور کے ایک تھیلیسیمیا سینٹر میں گئے، وہاں جاتے جاتے دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر 3 سال قبل شادی کا فیصلہ کیا اور گھر والوں کی رضامندی سے شادی بھی کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More