فلسطین میں روز بروز خون ریزی، بمباری اور نامناسب مظالم اسرائیل کی جانب سے کئے جا رہے ہیں، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں ہیں اور یہ نظر آرہا ہے کہ اگر بروقت کوئی فیصلہ نہ لیا گیا تو نہتے فلسطینی بھی کشمیریوں کی طرح صرف آواز بن کر رہ جائیں گے۔ امید کی جاتی ہے جلد ہی اقوامِ عالم اس پر کوئی مناسب فیصلہ سنا کر اسرائیل اور فلسطین کے معاملات طے کروائے گی۔
جہاں پوری دنیا فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت بھارت اور پوری دنیا کے ستارے بھی آوازیں اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر فلسطین کے لئے احتجاج کے طور پر لاکھوں لوگ شامل ہوئے وہیں شوبز ستارے بھی سڑکوں پر پلے کارڈ لئے، ہاتھوں میں بینر اٹھائے نظر آئے، ہر کسی کی ایک ہی آواز تھی، فلسطین کو آزاد کرو، مظالم بند کرو۔
یمنیٰ زیدی:
اداکارہ یمنیٰ زیدی کہتی ہیں:
''
جس ملک کی حفاظت خود اللہ کر رہا ہے، اس کو کبھی اسرائیل نہیں ہرا سکتا، فلسطینی ایک مضبوط قوم ہیں، اسرائیل ایک کمزور ملک ہے، جس کے پاس اپنی آرمی، اپنا اسلحہ ذاتی طور پر کچھ بھی نہیں ہے، یہ جتنے چاہے ظلم کرلے، فلسطین ضرور آزاد ہوگا۔
''
منشاء پاشا:
اداکارہ منشاء پاشا نے ویڈیو لنک میں کہا ہے کہ: ''
لوگ کہہ رہے ہیں کہ احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا تصویروں سے کیا ہوگا، مگر فلسطینی خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والے مظالم کو دکھائیں، لوگوں کو بتائیں اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ اچھی چیز ہے، ہمیں فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیئے۔
''
عائشہ عمر
اداکارہ عائشہ عمر پریس کلب پر مظاہرے میں موجود تھیں اور انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ کا بچوں کو مارنا اپنا دفاع کرنا ہے؟ فلسطین کو آزاد کرنا ہی سب سے بڑا دفاع ہے۔''
ماہرہ خان:
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی یہی کہا کہ فلسطینیوں کو آزاد کرو اور یہ بھی کہا کہ “اگر ہم خاموش رہیں تو ہمارے ہاتھوں پر فلسطینیوں کا خون ہوگا، ہمیں ان کے لئے کچھ کرنا چاہیئے۔
فیروز خان
اداکار فیروز خان نے فلسطینیوں سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ:
''
ہمیں ان لوگوں کے لئے سوچنا چاہیئے جو مقدس زمین پر ہماری مدد کے منتظر ہیں، جتنا ہوسکے ان کی آزادی کے لئے آواز بلند کرو۔
''
دیا مرزا:
اداکارہ دیا مرزا نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ:
''
دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی ؟‘۔ہمارے معصوم بچوں کو کیوں بھگتنا پڑتا ہے، میں اب اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔