محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مٹی کے طوفان اور بارش کے بعد آج سے
شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں ہیں۔
اس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم پہلے جیسا ہو جائے گا ۔
جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 75 فیصد ہے اور اس وقت شہر میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کے بعد بھی آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔