اب ان کی بھی جلد شادی ہو جائے گی ۔۔ اداکاروں کی خوشیاں جن کو لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا

ہماری ویب  |  May 19, 2021

اداکاروں کی شادی ہو یا کوئی عام تقریب، کوئی ڈرامہ ہو یا کوئی لباس، ان کی ہر چھوٹی بڑی تصویر پر لوگ تنقید کرنے کا موقع نہیں چھوڑتے ہیں اور بالکل ایسا ہی آج کل پاکستانی اداکاروں کی خوشیوں سے متعلق تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ دیکھیئے وہ کون سے اداکار ہیں جنکی شادی یا بات پکی ہونے پر لوگوں نے تنیقد کی۔

صبور اور علی انصاری

اداکارہ صبور اور علی انصاری کی بات پکی ہونے پر لوگوں نے اس بات پر تنقید کی کہ علی نے تو پچھلے سال کسی اور سے منگنی کی تھی اور اب صبور سے کرلی، ان کی منگنی سے کچھ دن پہلے دونوں عامر لیاقت کے شو میں بھی آئے تھے اس پر بھی لوگوں نے خوب تنقید کی۔

غنا علی اور عمیر گلزار

ادکارہ غنا علی اور عمیر گلزار جن کا نکاح کل ہی ہوا ہے، اس پر بھی لوگ خوب تنقید کر رہے ہیں کوئی عمیر کی پہلی شادی کو منظر پر لے آیا ہے تو کوئی انہیں غنا سے عمر میں بڑا بول رہا ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام

کل رات اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی بات پکی ہوئی ہے اور ان دونوں کو شروع سے ہی لوگوں کی تنقید کا سامنا تھا کیونکہ بات پکی ہونے سے قبل دونوں کا ایک ساتھ گھومنا پھرنا اور تصاویر بنوانا بہت وائرل ہوا جس پر عوام نے بھی تنقید کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More