گذشتہ روز آنے والے مٹی کے طوفان کے بعد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل گئیں تھیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق کہا یہ جا رہا تھا کہ:
''
آج 19 مئی کو کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو جائے گا اور گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، مگر اب محکہ موسمیات کی جانب سے کہا یہ جا رہا ہے کہ کراچی شہر کا درجہ حرارت41 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
شہر میں 60سے70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے۔
''
ان کا مزید کہنا ہے کہ سائیکلون ڈپریشن کی صورت میں بھارتی راجستھان اور گجرات میں موجود ہے، ڈپریشن کی موجودگی سے سمندری ہوائیں بند ہوگئی ہیں، جس سے کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کل بھی کراچی کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی تھی جن میں ناظم آباد، گلشنِ معمار اور سائیٹ ایریا کے علاقے شامل ہیں۔