شادی کے بعد طلاق ہوگئی اور پھر ۔۔ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والی سندس کی شادی سے لے کر کامیابی تک کی ایسی کہانی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  May 19, 2021

تعلیم حاصل کرنے کے لئے وقت اور مقام کوئی نہیں دیکھتا، چاہے وہ کوئی عورت ہو یا مرد، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں آج بھی کئی لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ ان کو گھر سنبھالنا چاہیئے اور بچوں کی تربیت پر غور کرنا چاہیئے مگر پھر بھی کچھ خواتین اپنی قابلیت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک خاتون کی کہانی آج ہماری ویب میں آپ کو بتائی جا رہی ہے۔

سندس اسحاق کی کہانی:

سندس اسحاق کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں سے ہے، ان کی عمر 27 سال ہے۔ یہ اپنے 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور بہت قابل ہیں۔ سندس کہتی ہیں کہ: '' میرے والد ہمیشہ سے کہتے تھے کہ میری چھوٹی بیٹی کوئی بڑا کام کرے گی، مگر میں بہت چھوٹی تھی، جب والد کا انتقال ہوگیا تھا، میں نے کبھی اپنی پڑھائی کا حرج نہ کیا اور بہت محنت سے پڑھتی تھی لیکن عمر زیادہ ہونے پر گھر کے بڑوں نے لڑکا ڈھونڈھ کر میری شادی کردی۔

شادی کے وقت یہ عدہ لیا گیا تھا کہ میں تعلیم جاری رکھ سکوں گی، مگر یہ ممکن نہ ہوا، اور شادی بھی کامیاب نہ رہی، کچھ ہی عرصے میں میری طلاق ہوگئی اور طلاق کے بعد میرے گھر والوں میرے بھائیوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ مجھے اپنے ساتھ رکھا، میری ہمت بڑھائی۔ ایک روز میرے بڑے بھائی نے مجھ سے کہا کہ کیا تم سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہوگی، یہ سن کر میں گھبرا گئی، لیکن میرے بھائی نے اور میری دوست کے بھائی ذیشان نے مجھے بہت اچھے سے گائیڈ کیا، میں نے کتابوں سے دوستی کرلی جو میرے لئے بہت زیادہ فائدے مند رہی، میں ہر روز بابا کی بات یاد کرتی تھی کہ میری چھوٹی بیٹی بڑا کام کرے گی، اور پھر میں سی ایس ایس کا امتحان دے آئی ''

جب رزلٹ آیا تو ڈر لگ رہا تھا، بھائی نے کہا تم نے اپنا رزلٹ دیکھا، جس پر میں نے کہا کہ میں نے نہیں دیکھا، اس کے بعد جب میرے بھائئ نے رزلٹ دیکھا اور بتایا تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ میں اتنے اچھے نمبروں سے پاس ہوگئی ہوں۔ میں پہلی مرتبہ اس امتحان میں انگریزی کی وجہ سے فیل ہوگئی تھی، مگر دوسری مرتبہ میں نے ہمت نہ ہاری اور اب کی مرتبہ میرے نمبر پہلے سے بھی زیادہ اچھے تھے۔ سندس اسحٰق کے مطابق :

’کتابوں کی دوستی نے مجھے ماضی کے تلخ تجربات کو بھلانے میں مدد کی اور میری توجہ اور فکر ایک کامیاب مستقبل کی جانب مرکوز کروادی۔ میں منیبہ مزاری بلوچ سے بہت متاثر تھی۔ میں اکثر ان کی باتیں سُنا کرتی جو مجھے ہمیشہ کچھ کر دکھانے کا حوصلہ ملتا تھا، یوں میں نے کتابوں کا دامن تھاما اور اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھاتی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More