سعودی عرب غیر ملکیوں سے متعلق حج پالیسیوں کا اعلان 15 شوال یا 27 مئی تک کر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے حج سے متعلق کہا ہے کہ اگر ایسٹرا زینکا یا فائزر ویکسین لگوانے کی شرط عائدکی گئی ترجیحی بنیادوں پرحاجیوں کو ویکسین لگائیں جائیں گیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق حاجیوں کی ویکسی نیشن سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
سعودی عرب نے اپنے ملک میں داخلے کیلئے سرف چار ویکسینز کو منظور کیا ہے۔
یعنی کہ سعودی عرب کسی بھی غرض سے جانا ہو صرف یہی ویکسین لگوانے والا سعودی عرب جا پائے گا۔
پاکستان میں اس وقت ایسٹرا زینکا کی لاکھوں خواراکیں موجود ہیں جبکہ اگلے مہینے مزید ایسٹرا زینکا اور فائزر کی لاکھوں خوراکیس پاکستان آجائیں گی۔
اگر کوئی بھی ویکسین لگوانے کی شرط رکھی گئی تو کوئی بھی پاکستانی اس بار فریضہ حج سے محروم نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال بھی عازمین کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف سعودی شہریوں کو ہی حج کا فریضہ ادا کرنے کا موقع دیا گیا تھا ۔