میری بیوی کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ ۔۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد عارف لوہار کا بیٹوں کے ہمراہ پہلا ویڈیو پیغام جاری

ہماری ویب  |  May 19, 2021

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مایہ ناز لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ 9 مئی 27 رمضان المبارک کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئیں۔ عارف لوہار اور ان کے بچے اپنی ماں کے جانے کے بعد شدید غم میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ روز عارف لوہار کی جانب سے اہلیہ کے انتقال کے بعد بیٹوں کے ہمراہ پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ سے متعلق گفتگو کی اور لوگوں کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔

عارف لوہار نے ویڈیو کی ابتداء میں کہا کہ جیسا آپ سب جانتے ہیں کہ میری زوجہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، ان کو اچانک دل کو دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو خدا نے میری اہلیہ کو اپنے پاس بلا لیا، آپ سب کی محبت اور پیار بہت ملا۔

انہوں نے کہا کہ میرے چاہنے والوں سمیت تمام فنکار برادری میرے ساتھ غم میں برابر کی شریک رہی۔

معروف لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا تھا کہ میری فیملی نے وطن کے لیے بہت کام کیا ہے، اور ہمیشہ ہماری پذیرائی ہوئی ہے۔

گلوکار نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھ کر میری اہلیہ کو ضرور بخشیں۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ ایک بار پھر آن اسکرین جلوہ گر ہوں گے۔

خیال رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ کو نماز جنازہ کے بعد لاہور کے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More