پاکستانی اداکارہ و ماڈل غنا علی جو اپنے نام اور کام سے بہت مشہور ہیں، ان کی اداکاری اور ڈراموں میں دکھائے جانے والے منفی کرداروں نے ان کو خوب شہرت دلوائی، حال ہی میں ان کا نکاح ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
ہمارے ہاں ویسے تو تنقید کا بازار ہمیشہ ہی گرم رہتا ہے، کسی نے ان کے شوہر کو دیکھ کر ان کے موٹاپے کا مزاق اڑایا تو کسی نے ان کے پیسے پر مختلف قسم کے کمنٹس کے ذریعے تنقید کی۔
اداکارہ غنا کی عمر 27 سال ہے جبکہ ان کے شوہر جن کا نام عمیر گلزار ہے، ان کی عمر مختلف ویب سائٹ کے مطابق 37 سال ہے۔ عمیر کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ان کی پہلی بیوی اور بچے کی تصویر بھی دکھائی جا رہی ہے۔
فیس بک پر سید عبید سید عبید نامی صارف نے عمیر کی اور ان کی پہلی بیوی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
''
معاشرے کا ایک امیر شخص سب کچھ کر سکتا ہے، یہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے۔ کیا یہ قانونی طور پر ٹھیک ہے کہ پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کی جائے۔
''
عمیر ایک بزنس مین ہیں اور ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق عمیر اور غنا دونوں اچھے دوست تھے اور اب یہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی تک غنا کی جانب سے شوہر کی بیوی پہلی سے متعلق کوئی حتمی جواب نہیں آیا ہے، البتہ غنا نے اپنے شوہر کے وزن پر ہونے والی تنقید پر ضرور جواب دیا ہے۔
عمیر گلزار اور ان کی پہلی بیوی کے ساتھ چند تصاویر:
غنا علی کے شوہر عمیر گلزار کراچی کے کروڑ پتی شخص ہیں جن کی ملک و غیر ملکی بزنس ڈیلنگ چلتی رہتی ہیں۔