حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافعوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

ہماری ویب  |  May 19, 2021

وزارت خزانہ پاکستان نے پانچ مختلف اقسام کے قومی بچت اسکیموں کے منافعوں واضح کمی کر دی ہے۔

منافعوں میں کمی کا اطلاق 19 مئی یعنی کہ آج سے ہوگا ۔

جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق شہدا فیملی ویلفئیر اکاؤنٹس، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کا منافع 52۔11 سے کم کر کے 04۔11 کر دیا گیا ہے۔

جبکہ دس لاکھ ماہانہ ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کے منافع میں 600 روپے کمی کر کے اسے 7200 کر دیا گیا ہے اس سے قبل یہ منافع 7800 روپے ہوا کرتا تھا۔

اورپانچ لاکھ کے شورٹ ٹرم نیشنل سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں بھی 500 روپے کمی کر کے اسے 36 ہزار 500 روپر کر دیا گیا ہے۔اور ماضی میں یہ منافع 37 ہزار ہو کرتا تھا ۔

اب اگر ہم بات کریں اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس کی تو اس پر منافع 9.20 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کردیا گیا اورڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع کی موجودہ شرح کو برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More