پپیاں اور جھپیاں نہیں کیونکہ ۔۔ صاحبہ نے فردوس عاشق کیساتھ ’پپیوں جھپیوں‘ کی تصویر شیئر کر کے انکی وائرل ہونے والی ویڈیو کی یاد تازہ کر دی

ہماری ویب  |  May 18, 2021

ماضی کی مشہور اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ لی گئی اپنی ایک ایسی تصویر شئیر کر دی۔

جس میں وہ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ بڑے ہی بے تکلفانہ انداز میں گلے مل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان کی وہ پپیوں اور جھپیوں والی ویڈیو کا بھی تذکرہ کرنا نہ بھولیں اور تصویر کو بھی وہی کیپشن دے ڈالا ۔

اس تصویر کوانہوں نےبڑے ہی دلچسپ کیپشن سے نوازا، ان کا کیپشن کچھ یوں تھا کہ " اب سے کوئی پپیاں اور جھپیاں نہیں ہوں گی" ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے یہ تصویر کورونا وائرس سے پہلے لی تھی۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوجانے والے وائرل بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی اور اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More