پچھلے کچھ دنوں سے کراچی میں سورج سوا نیزے پر تھا جس نےکراچی والوں کا جینا دو بھر کر دیا تھا ۔
لیکن اب کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں لگیں ہیں جن سے گرمی کا زور کم ہوا ہے۔
اور اس وقت کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی جاری ہے ۔
ان علاقوں میں سائیٹ، ناظم آباد، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، سپر ہائی وے، گلشن معمار، سر فہرست ہیں۔
اس وقت شہر میں شمال مشرق سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں لیکن پھر بھی شہر کا درجہ حرارت چالیس عشاریہ پانچ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمالی حصے میں بادل بن رہے ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ گرمی کا زور تیز بارش سے مکمل ٹوٹ جائے گا ۔