طلاق ہوئی تھی یا نہیں ۔۔ نازیہ حسن کے شوہر اور بیٹے کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ جانیں ان کی فیملی کے بارے میں چند ایسی باتیں جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی

ہماری ویب  |  May 18, 2021

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو شہر کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے موسیقی کی تعلیم سہیل رعنا سے حاصل کی، جس کے بعد وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے لندن روانہ ہوگئیں اور وہیں اپنی تعلیم مکمل کی۔

نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے پروگرام کلیوں کی مالا سے کیا، انہوں نے 80 کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا، جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت، امریکہ، عرب امارات، لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔

اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ لیکن اصل شہرت انہوں نے سنہ 1980ء میں 15 سال کی عمر میں بھارتی فلم قربانی کے لئے انوکھے میوزیشن بِدو کی دھن پرگایا ہوا گانا “آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” گایا ، جس نے فلمی گانوں کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔

پاکستانی پاپ سنگر کی شادی مارچ 1995ء کو کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن کہتے ہیں کہ یہ تعلق کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ نازیہ کی موت سے دس روز پہلے دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن نے اپنے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انہوں نے نازیہ کےسابق ​​شوہر اشتیاق بیگ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مرحومہ گلوکارہ پر بائیوپک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔ زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ وہ ان کی بائیوپک بنا کر اور نازیہ کا نام استعمال کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

نازیہ حسن کے شوہر نے آج تک نازیہ کو طلاق دینے کی حقیقت سے پردہ نہیں اٹھایا۔ ان کے مطابق نازیہ کا انتقال ہو چکا تھا اور وہ دنیا کو وضاحتیں نہیں دینا چاہتے تھے۔

ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ نازیہ حسن اور ان کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پھیلائی گئی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں کہ انہوں نے نازیہ کو انتقال سے دس دن قبل طلاق دے دی تھی اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وہ مرتے دم تک میرے نکاح میں تھی، جس کا ثبوت میرے پاس اب بھی موجود ہے۔

نازیہ حسن کا ایک بیٹا ہے جس کا نام عارض حسن ہے۔ اپنی والدہ کے انتقال کے وقت عارض کی عمر 3 سال تھی۔ آج وہ 22 برس کے ہوچکے ہیں اور کنگز کالج لندن سے گریجوئٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے کا اپنا یوٹیوب چینل ہے بھی ہے۔

13 اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More