محکمہ موسمیات کے مطابق ویسے تو طوفان سے کراچی اور دیگر ساحلی پٹیوں کو کوئی خطرہ نہیں اور طوفان اس وقت بھارتی گجرات سے گزر کے راجھستان میں موجود ہے۔
لیکن ہمارے یہاں تھرپارکر اور عمر کوٹ میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہےاور ساتھ ہی ساتھ یہاں پر تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
مزید یہ کہ کراچی و حیدرآباد میں موسم گرم و مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گرید رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آنے والے کچھ دن مزید گرمی رہے گی اور یہ گرم ہوائیں شمال اور شمال مشرق سے چلیں گی۔
لیکن کچھ دنوں بعد سمندری ہوائیں چل پڑیں گی جس کے بعد شہر کا موسم نارمل ہو جائے گا اور درجہ حرارت بھی 36 سے 38 تک آجائے گا۔