مشہور و معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی مصر کے راستے فلسطین روانہ ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے حصول کیلئے فلسطین اور مصر کے ویزوں کیلئے درخواستیں دے دی گئیں ہیں۔
اس مشن پر ان کے ساتھ ان کے بیٹے سعد ایدھی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے پانچ اور رضاکار فلسطین روانہ ہو رہے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ہمارے نمائندوں کی اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین میں سب سے زیادہ دوائیوں کی ضرورت ہے۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ ہم دوائیں بھی مصر سے ہی خریدیں گے جس کیلئے ہم نے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔ اس کارِ خیر میں ہمیں بس عوام سے مدد درکار ہے۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہم جب مصر پہنچ جائیں گے تو اپنے سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے اور فلسطین پہنچنے کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ کتنے دن وہاں رکنا گا۔