مہمانوں کو موبائل لانے کی اجازت ہی نہیں تھی ۔۔ دیپیکا اور رنویر کی شادی میں ایسا کیا تھا جو موبائل لانے کی اجازت کسی کو نہیں تھی؟

ہماری ویب  |  May 17, 2021

بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی شادی اپنے وقت کی سب سے منفرد شادی تھی، جس میں لوگوں کو موبائل فون یا کیمرے لانے کی بالکل بھی اجازت نہیں تھی، جتنے بھی مہمان آئے، جن کے پاس موبائل فون تھے، سب انٹری پر سیکیورٹی گارڈزز نے رکھ لئے تھے اور بعد میں جاتے وقت انہیں واپس کیے گئے تھے۔

دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو ہی بلایا گیا تھا، مگر موبائل نہ لانے کی خبر وائرل ہونے پر دونوں کو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک انٹرویو میں ان دونوں نے بتایا کہ: '' لوگ سمجھ رہے تھے ہم نے اس لیے فون لانے سے منع کیا ہے کیونکہ ہماری تصاویر کی پرائیویسی نہیں رہے گی ، البتہ اس کا اصل مقصد لوگوں کو ہر لمحہ صحیح طریقے سے انجوائے کروانا تھا کیونکہ فون ہاتھ میں ہو تو لوگ تصاویروں میں لگے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے پاس ہونے کا احساس گنوا دیتے ہیں، دیپیکا نے یہ بھی کہا کہ یہ لمحات ہمارے ذہنوں، ہمارے دلوں میں محفوظ ہونے چاہئیں موبائل فونز میں نہیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے کئی افراد ایسے تھے جنہوں نے کبھی رقص نہیں کیا تھا، وہ اسٹیج پر آکر رقص کر رہے تھے، سب ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے اور ہمارا یہی مقصد تھا ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More