ہماری ویب | May 17, 2021
ماں ایسی ہستی ہے،جس کی محبت انسان کے دل سے کبھی نہیں جاتی،چاہے وہ پاس ہو، ساتھ ہو یا نہ ہو، ماں کا احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی مائیں حیات ہوتی ہیں۔ ماں کے بغیر گھر خالی ہو جاتے ہیں۔
بالکل ایسے ہی اداکار احمد علی بٹ ہیں، جن کی والدہ کی آج برسی ہے۔ ان کی والدہ کا نام ظلِ ہما تھا جو کہ گلوکارہ نور جہاں کی صاحبزادی تھیں۔ ان کی وفات 16 مئی 2014 کو ذیابیطس اور گردوں کا مرض لاحق ہونے کی وجہ سے ہوگئی تھی۔
اداکار احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ: '' ہر دن ماں کی یاد آتی ہے، آج کے دن آپ مجھے ھچوڑ کر چلی گئیں تھیں، جب سے آ گئی ہیں، ایسا کوئی دن نہیں آیا، جب آپ کا احساس میرے ساتھ نہ ہو، تب تک وہ پہلے جیسا وقت نہیں آسکتا جب تک میں آپ کو دوبارہ نہ دیکھ لوں۔ ماں جان میں آپ کو ہر دن یاد کرتا ہوں ماں جان، اور بہت محبت کرتا ہوں۔'' '' مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے والدہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)
A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More