یہ 5 مشہور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جوڑیاں کچھ دن سے کہاں غائب ہیں؟

ہماری ویب  |  May 17, 2021

عید گزر گئی اور رواں سال عیدالفطر کے موقع پر متعدد شوبز ستاروں نے اپنے اپنے منفرد انداز اور جوش و خروش سے عید منائی۔ کئی شوبز اسٹارز نے تو عید کے تینوں دن الگ الگ اور خوبصورت لباس میں تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیں۔

لیکن شوبز سے تعلق رکھنے والی کچھ مشہور جوڑیاں اس عید پر ساتھ دکھائی نہیں دیں جس پر ان کے پرستار بھی حیران و پریشان نظر آئے۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ مقبول شوبز کی جوڑیاں کونسی ہیں جنہیں اس عید پر ان کے مداحوں نے بہت یاد کیا لیکن وہ ساتھ نظر نہیں آئے۔

1- عروہ حسین اور فرحان سعید

فرحان سعید اور عروہ حسین شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور ترین جوڑی سمجھی جاتی ہے۔ تاہم ، یہ قیاس آرائیاں آج بھی جاری ہیں کہ فرحان اور عروہ نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ اگرچہ عروہ کے والد پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی لیکن واضح طور پر ان دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس عید پو دونوں جوڑی ساتھ نظر نہیں آئی۔

2-سجل علی اور احد رضا میر

سجل علی اور احد رضا میر کی بے مثال فین فالوونگ ہے۔ بلاشبہ وہ ابھی تک سب سے زیادہ پیار کرنے والے پاکستانی مشہور شخصیات کے جوڑے ہیں جب بات سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں کو شیئر کرنے کی آتی ہے تو ، وہ بہت سخی نہیں ہیں۔ تاہم وہ دونوں ہر سال عید کے موقع پر ، ایک ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے ہیں لیکن اس سال نہ ہی احد اور نہ ہی سجل علی کی جانب سے ایک ساتھ تصویر شائع کی گئیں جس کی وجہ سے ان کے مداح بے حد افسردہ ہیں۔ سجل کی بہن صبور علی کی بات پکی میں بھی احد رضا میر ان کے ساتھ دکھائی نہیں دیے تھے، ممکن ہے کہ وہ کسی بڑے پراجیکٹ میں مصروف چل رہے ہوں۔

3- ایمن خان اور منیب بٹ

ایمن خان اور منیب بٹ کا شمار شوبز کی باکمال جوڑی میں کیا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ عید کی تیاری کے لئے شاپنگ پر جاتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ انتہائی دلکش تصاویر بھی شئیر کرتے ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کی رواں سال ایمن خان کے والد اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے اور اسی وجہ سے وہ عید نہیں منا رہی ہیں۔

4- نمرہ خان اور راجہ افتخار

اداکارہ نمرہ خان اور راجہ افتخار گذشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے چند ماہ بعد نمرہ اپنے شوہر کے ہمراہ مسلسل سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتی رہتی تھی۔ بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے اچانک اپنی شادی کے کچھ مہینوں بعد اپنے زخمی چہرے کی تصویر شیئر کی جس میں کے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑی۔ نمرہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ذکر کیا کہ وہ سیڑھیوں سے گر گئی تھی لیکن بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی وجہ کچھ اور ہی ہے۔ اس واقعے کے بعد نمرہ خان اور راجہ افتخار ساتھ نہیں دکھائی دیے۔

5-عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر

معروف دینی اسکالر اور ہوسٹ عامر لیاقت حسین سال 2018 میں طوبیٰ عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور دونوں جوڑے آپس میں کئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے دکھائی دے رہےتھے، لیکن چند ماہ قبل ہانیہ خان نامی خاتون کی انٹری نے عامر لیاقت حسین اور طوبیٰ عامر کے درمیان فاصلے پیدا کردیے ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آرہا ہے، تاہم سچائی کیا ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔ اس عید پر عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر ایک ساتھ نہیں دکھائی دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More