ملک بھر کے تفریحی مقامات سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا

ہماری ویب  |  May 17, 2021

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے تفریحی مقامات تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے پیشِ نظر کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عید کی تعطیلات کے بعد دفاتر آج سے 50 فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ کھل گئے ہیں ۔

اور ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو چکی ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کی شرط لازمی ہو گی۔

اس کے علاوہ 70 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی شرط کے ساتھ ٹرینیں بھی چلیں گی ۔

ملک بھر کے بازار آج سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے جب کہ ریسٹورینٹس بدستور ڈائن اِن کے لیے بند رہیں گے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More