پاکستان کی مقبول اداکارہ عتیقہ اوڈھو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔وہ اداکاری کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔علاوہ ازیں وہ اپنا میک اپ برانڈ بھی چلاتی ہے۔ عتیقہ اوڈھو پی ٹی وی کے سنہری دور کے ایک بہترین ڈرامہ انگار وادی کی اداکارہ ہیں۔ ڈرامہ سیریل انگار وادی میں انہیں خوبصورت کشمیری کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ عتیقہ اوڈھو سندھ کے مشہور روحانی پیر اوڈھو کی صاحبزادی ہیں۔
ویسے تو عتیقہ اوڈھو کسی بھی پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کم ہی بات کرتی ہیں لیکن انہوں نے ایک مشہور پروگرام میں اپنی شادی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔
عتیقہ کے مطابق وہ 15 برس کی عمر میں شوبز میں شامل ہوتی تھیں جب وہ اپنے کسی خاندان کے دوست کے شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔
لیکن بد قسمتی سے ان کی یہ شادی 6 سال تک چل سکی۔ انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ 16 سال کی عمر میں ان کی پہلی بیٹی ہوئی اور 19 برس کی عمر میں اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جو ایک لڑکا تھا۔ عتیقہ اوڈھو نے دوسری شادی جاوید اخوند سے شادی کی جو کہ وہ زیادہ سال تک قائم نہ رہ سکی۔ دوسری شوہر سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
عتیقہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی، بعد ازاں وہ سیاسی پارٹی میں بھی شامل ہوگئی تھیں لیکن بدقسمتی سے ان کا سیاسی کیریر جلد اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ سال 2012 میں وہ پی ٹی آئی کے معروف ممبر ثمر علی خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ثمر علی خان پی ٹی آئی ورکر اور بزنس مین بھی ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے اپنی ناکام شادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کسی نے بھی آپ کی خوشی کا حق نہیں چرایا ہے لہٰذا اگر کوئی آپ کو شکست دینے کی کوشش کرتا ہے تو آپ کو اس شخص سے اپنا راستہ علیحدہ کردینا چاہئے۔
مزید جاننے کے لئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں۔