یہ میری جڑواں ہے ۔۔۔ اداکارہ تارہ محمود کی ہم شکل بہن کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیں ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  May 14, 2021

بہنیں ایک دوسرے کے دکھ درد کی ساتھی ہوتی ہیں، آپس میں پیار محبت اور ملنساری سے رہتی ہیں۔ جس گھر میں دو بہنیں ہوتی ہیں وہاں والدین کو کسی قسم کی کوئی فکر نہیں ہوتی، کیونکہ بہنیں آپس میں مل بانٹ کر تمام کام کر لیتی ہیں۔

اکثر گھروں میں امی آواز بڑی بیٹی کو دیتی ہیں تو لگتا ہے چھوٹی کا نام پکارا جا رہا ہے اور یوں غلط فہمی ناموں کے سننے میں ہو جاتی ہے۔

مگر جہاں جڑواں بہنیں ہوں تو سب کو پہچان رکھنے میں وقت لگتا ہے کہ یہ کون سی بڑی ہے، کون سی چھوٹی ہے اور اگر دونوں ہو بہو ایک جیسی ہوں تو کہیں سے پتہ نہیں چلتا کہ کس کا کیا نام ہے۔

بالکل ایسی ہی جڑواں بہن اداکارہ تارہ محمود کی ہیں جو کہ ان کی جڑواں ہیں اور ان سے پیدائش میں کچھ منٹوں کے فرق سے ہوئیں تھیں۔ تارہ کی بہن کا نام سارہ ہے۔

تارہ محمود جوکہ وفاقی وزیر شفقت محمود کی بیٹی ہیں، ان کی دو جڑواں بیٹیاں ہیں اور دونوں ہی پڑھی لکھی اور اپنے پیشوں میں ماہر ہیں۔

آپ بھی دیکھیں ان کی چند تصاویر:

سارہ محمود اکثر اپنی بہن کے ساتھ تصاویر میں نظر آتی ہیں، ان دونوں کو دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔ گھر میں ان دونوں کو تارہ و سارہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More