چپکے چپکے کی گل کے اصل شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ جانیں ان کے بارے میں چند سچ جو آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  May 14, 2021

اداکارہ میرا سیٹھی جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں اور ایک معروف اداکارہ و ماڈل اور لکھاری بھی ہیں انہوں نے امریکہ سے اپنی تعلیم بھی مکمل کی اور کئی معروف عالمی تحقیق کاروں نے ساتھ مل کر چند جرنل بھی بنائے۔

میرا سیٹھی نے اچانک بلال صدیقی سے 2019 میں شادی کرلی تھی۔ جو کہ ان کے ساتھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھتے ہوئے میرا نے بتایا تھا کہ: ہم دونوں یونیورسٹی میں ملے تھے، اس وقت بلال پی ایچ ڈی کر رہے تھے، اور میں ان کی جونیئر تھی، جب تک ہماری ایسی کوئی خاص بات نہیں تھی، مگر پھر ایک دن ہم لاہور میں ملے، وہ ایک اچھا ڈنر تھا، میرے بھائی بھی ساتھ تھے، لیکن بلال کی والدہ کے انتقال کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور یوں ہماری دوستی، شادی کے بندھن میں بدل گئی۔ بلال ایک اچھا انسان ہے، ہمیشہ مجھے سمجھتا ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میری شادی بلال سے ہو جائے گی اور ہم ایک ہوں گے۔

میرا سیٹھی کے شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ میرا سیٹھی کے شوہر تحقییق دان، رائٹر اور ایک اچھے سپیکر بھی ہیں۔ ان کی فوٹوگرافی بھی بہت کمال ہے۔ میرا کے شوہر ان سے عمر میں کافی بڑے ہیں اور یہ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More