ہم پہلی بار ایک تقریب میں ملے اور اس کے بعد ایک سال تک کوئی رابطہ نہیں تھا،ثناء کے والد نے ۔۔ فیصل قریشی کی تیسری شادی کیسے ہوئی تھی؟

ہماری ویب  |  May 12, 2021

فیصل قریشی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہیں۔انہوں نے بے شمار سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں کام کیا اور آج بھی اداکاری کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ فیصل قریشی کی ایک چھوٹی سی فیملی ہے جس میں ان کی اہلیہ ثناء اور دو بچے شامل ہیں۔

حال ہی میں ، اداکار فیصل اپنی اہلیہ اور بچوں کے سمیت ایک رمضان شو میں نظر آئے جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شئیر کیں۔

میزبان کی جانب سے ثناء فیصل سے سوال کیا گیا کہ ان کی فیصل قریشی سے پہلی بار ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور بعد میں شادی کیسے ہوئی؟

پہلی ملاقات کے بارے میں ثناء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ایک فلمی صورتحال تھی، ہماری ملاقات لاہور میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک بہت ہی مختصر سی ملاقات تھی اور اس کے بعد ہم تقریبا ایک سال سے زیادہ تک ایک دوسرے سے نہیں مل پائے تھے بعد ازاں ڈیڑھ سال کے بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی۔

ثناءفیصل کا مزید کہنا تھا ، ”میرے والد فیصل کے پروپوزل سے ناخوش تھے کیونکہ ان کا کو یہ اعتراض تھا کہ فیصل ایک اداکار ہیں، ثناء نے بتایا کہ ان کے والد نے برہمی کا اظہاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیامیں لوگ رشتے کو لے کر سنجیدہ نہیں ہوتے۔

ثناء کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھ پر دباؤ بھی ڈالاتھا کہ فیصل اور میرے درمیان کیا چل رہا ہے ، لیکن بعد میں میری خالہ جو بالکل میری دوست کی طرح ہیں، انہوں نے فیصل سے ملاقات کی اور ان کے بارے میں سب کچھ دریافت کیااور اس طرح ہماری شادی ہوئی۔

سپر اسٹار فصیل قریشی نے بتایا کہ ہم نے رمضان المبارک کے دوران ایک انتہائی آسان اور سادہ خاندانی محفل میں شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More