کوئی خاص بات ہو یا عام، کسی کا گزارش، کوئی فلمی ڈائیلاگ ہو یا ڈرامے کا کلپ جب تک اس کا مزاق نہ اڑا لیا جائے وہ وائرل نہیں ہوتا اور نہ زیادہ لوگ اس سین سے واقف ہوتے ہیں۔
بالکل اسی طرح پاکستان کے مشہور اداکار، گلوکار، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر ہیں، جو ہمیشہ ہی کسی نہ کسی کی پیروڈی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اب انہوں نے وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی ایک بیان کی پیروڈی بہت منفرد انداز میں کی ہے۔
علی گل پیر نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ویڈیو بنائی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ:
''
عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘
''
ان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر چھاگئی، لاکھوں مداحوں نے ویڈیو لائک اور شیئر بھی کی۔ ان کی ویڈیو پر میمز بھی بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ عید کی چھٹیاں گھر میں سادگی سے منانے کے لئے حکومت نے تمام تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔