اچانک نکاح کرلیا اور پتہ ہی نہیں چلا۔۔ نئی زندگی کا آغاز کرنے والے 3 شوبز ستارے جنہوں نے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  May 12, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں یوں لگتا ہے کہ جیسے خاموشی سے شادی کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہو، کئی شوبز ستارے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر چکے ہیں۔ خاموشی سے نکاح کرنے کو یہاں غلط سینس میں لینے کا ہرگز مطلب نہیں بلکہ سادگی سے نکاح ہمارا مزہب بھی ہمیں سکھاتا ہے۔

آج ہم میڈیا انڈسٹری کے انہیں اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے حال ہی میں اچانک اپنی شادی اور منگنی کی خبر سے پرستاروں کو حیرت انگیز کر دیا۔

1-منشا پاشا اور جبران ناصر

گزشتہ ماہ نامور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے خاموشی سے نکاح کر کےاپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا تھا۔ دونوں معروف شخصیات کے نکاح کی تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے تھے۔

2- مریم نفیس

27 رمضان المبارک کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا جس کی خبریں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور دیگر شوبز فنکار انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے۔

3- صبور علی اور علی انصاری

اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی اچانک بات پکی نے میڈیا انڈسٹری میں کھلبلی مچا دی تھی۔

باصلاحیت اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پھولوں کے ہار پہنے تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں کو ’بات پکی‘ ہونے کا بتایا۔

اداکاروں کی جوڑی کی جانب سے پوسٹ کی گئیں تصاویر میں صبور علی نے گلابی اور علی انصاری نے سفید کرتا پہن رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More