تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا اور اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔
اس کے علاوہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا