عید سے دو روز قبل سحری سے افطار تک کاروبار کھولیں گے۔۔ تاجر برادری نے حکومت سے اپیل کر دی

ہماری ویب  |  May 11, 2021

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سندھ حکومت سے اپیل میں سفارش کی ہے کہ اس طرح کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے عائد پابندیوں سے ہونے والے سنگین نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکے گا۔

کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا یہی وقت ہے کہ سندھ حکومت جو کہ عوامی حکومت ہے وہ پریشان حال عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی شہر میں کورونا کے نسبتاً کم کیسز کو خاطر میں لاکر بدھ اور جمعرات افطار سے سحری تک تمام کاروبار کھولنےکی اجازت دی جائے، تمام مارکیٹیں بیک وقت کھلنے سے کسی ایک بازار میں رش نہیں ہوگا، حکومت بھی ایسا محسوس کرتی ہے تو دو دن کا ریلیف دے دیا جائے۔

اس کے علاوہ کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران کے چیئرمین مجید میمن کے مطابق حکومتی فیصلہ کئی کاروبار کی بقاء کا فیصلہ ہوگا اس پر دانشمندی سے پیش رفت ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More