ہم بہنوں کے جیسا تو کوئی ہے ہی نہیں ۔۔ اداکارہ سنبل شاہد کی بشریٰ انصاری اور ان کی تمام بہنوں کی چند پرانی و یادگار تصاویر

ہماری ویب  |  May 07, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارائیں اور معروف بہنیں جن کو ان کے نام اور کام سے ہر کوئی جانتا ہے، ان کے والدین بشیر احمد اور محمودہ بشیر بھی انڈسٹری کے لئے بہترین ڈرامے اور کالم لکھتے تھے۔ اس خاندان کو پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا شہنشاہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا، کیونکہ ان کے ہاں قلم اور جملوں کی شائستگی بھی ملی، آوازوں کا جادو بھی نظر آیا، اداکاری کا منفرد ہیرہ بھی ملا اور اب ماڈلنگ کے ساتھ بہترین ڈیزائنر بھی موجود ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ سنبل شاہد جو کہ بشریٰ انصاری کی بہن ہیں ان کا انتقال کورونا کے باعث ہوا تھا، ان کی موت کے بعد جہاں ہر شخص غمگین ہے، وہیں ان کی اور ان کی بہنوں کی چند پرانی یادیں، تصویری جھلکیاں بھی ہیں جو دیکھ کر سب وہ وقت یاد کرتے ہیں جبکہ یہ بہنیں ایک معروف ٹی وی پروگرام میں آئیں تھیں اور اپنی زندگی کے حوالے سے ہنسنے ہنسانے والی مزاحیہ باتیں بتا کر لوگوں کے دلوں میں مزید جگہ بنائی۔

آپ بھی دیکھیئے ان بہنوں کی یہ ماضی کی تصاویریں:

ایک انٹریو کے دوران اداکارہ اسماء سباس کا کہنا تھا کہ: '' ہم بہنوں کے جیسا تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا، جو ایک دوسرے لئے ہر مشکل وقت میں، ہر اچھے وقت میں یوں کھڑی نظر آتی ہیں، جیسے ہم ہی ایک دنیا ایک کل کائنات ہیں۔ ''

اداکارہ بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ: '' ہم بہنیں آپس میں ایک دوسرے کی مائیں ہیں، ایک دوسرے کی دکھ سکھ کی ساتھی ہیں، ہمارا بونڈ صمد بونڈ سے بھی زیادہ اچھا اور مضبوط ہے۔ ''

سنبل شاہد نے ایک انٹریو میں بتایا کہ: '' جس گھر کی بہنیں ایک دوسرے کی ساتھی ہوں، اس گھر میں دشمن کبھی نہیں جیت سکتا، ہم نے ہر لمحہ خوشی سے جی کر زندگی میں آگے قدم بڑھائے ہیں۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More