ضمنی الیکشن: خوشاب کا میدان فتح کرنے کیلئے پولنگ کا آغاز کر دیا گیا، آپ کے خیال میں یہاں سےکون جیتے گا؟

ہماری ویب  |  May 05, 2021

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکش لڑ رہے ہیں۔

ڈی پی او کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے ضمنی الیکشن کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے جس کے لیے حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 43 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

امن و امان قائم رکھنے کے لیے 500 رینجرز اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں حساس پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More