امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ضروری ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے خصوصی وڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کی تیاری کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے، اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں پوری قوم ایک پیج پر آئے اور ملکر دشمنوں سے لڑیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ائیر فورس کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔