پاک فوج نے منڈل سیکٹرسری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ کردی

سچ ٹی وی  |  May 07, 2025

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More