حکومت کا کتنے ہزار کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ، صارفین کب تک بانڈ کیش کرا سکیں گے؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ہماری ویب  |  Apr 30, 2021

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے15 اور ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جنوری 2022 سے ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ردی کا کاغذ ہوگا، 31 دسمبر تک ساڑھے 7 ہزار کا بانڈ ختم ہونے سے پہلے کیش کرایا جاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو ساڑھے 7 ہزار روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی، بانڈ واپس کرنے پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔

ساتھ ہی حکومت نے 15 ہزار روپے کا انعامی بانڈ بھی ختم کردیا، 15 ہزار والے بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی، 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا، صارفین کو 30 جون تک بانڈ کیش کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ زیر گردش ہیں، ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More