پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر حال ہی میں بشریٰ اقبال کے پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے خود سے متعلق کچھ دلچسپ باتوں کا تذکرہ کیا۔
بشریٰ اقبال کے یوٹیوب چینل سے نشر ہونے والے پروگرام میں ندا یاسر نے پہلی بار عمرہ پر جانے کے حوالے سے بتایا۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ''میری ساس نے انتقال سے پہلے اپنی زندگی میں بہت سارے عمرے ادا کیے ہیں، وہ ہر سال اپنے ایک بچے کو زبردستی عمرہ کے لیے لے کر جایا کرتی تھیں''۔
ندا نے بتایا کہ ''ہم لوگ کاموں کی وجہ سے کہتے تھے کہ ہاں چلے جائیں گے، لیکن وہ کہتی تھیں کہ نہیں میں مر جاؤں گی تب کیا ہو گا؟ یہ باتیں کر کر کے وہ ایک مرتبہ مجھے اور یاسر کو عمرہ پر لے گئیں''۔
ان کا کہنا تھا کہ ''اللہ کے گھر کے آگے، خانہ کعبہ کے آگے میں نے جو دعائیں مانگی ساری قبول ہوئیں، ایک بھی ایسی نہیں جو قبول نہ ہوئی ہو۔ الحمداللہ''
ندا یاسر نے کہا کہ ''پہلی مرتبہ پہلی مرتبہ ہم میری ساس کے دھکا دینے پر خانہ کعبہ گئے تھے اس کے بعد دل چاہنے لگا''۔
ندا یاسر کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے: